وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی قازقستان کے وزیر دفاع تسماگمبیتووایما نگلی نورگلیوچ سے ملاقات

197

اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے قازقستان کے وزیر دفاع تسماگمبیتووایما نگلی نورگلیوچ کے ساتھ ملاقات کی‘ دونوں وزراءنے برادر اسلامی ملکوں کے تعلقات کا شاندار الفاظ میں ذکر کیا اور پاکستان، قازقستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین قازقستان دفاعی نمائش (کاڈیکس۔2016) میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔