وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے جمعرات کو ملاقات کی جس میں دفاعی پیداوار کے شعبہ میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبے کیلئے اپنی سرحدوں کی اندرونی سیکیورٹی کو موثر بنانا رہا ہے‘ …

اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے جمعرات کو ملاقات کی جس میں دفاعی پیداوار کے شعبہ میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبے کیلئے اپنی سرحدوں کی اندرونی سیکیورٹی کو موثر بنانا رہا ہے‘ اس منصوبے کے راہداری فوائد ایران کو بھی حاصل ہوں گے۔ دونوں ممالک نے دفاعی پیداوار‘ توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت دیگرتجاویز پر بھی غور کیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ایران کے سفیر کو بحری سہولیات کے ایس ای ڈبلیو کے دورے کی دعوت دی۔ دونوں ممالک نے اس ضمن میں تحقیقی منصوبوں کیلئے 2 ملین کے فنڈز مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات دونوں ممالک مفید ہیں اور انہیں مزید مضبوط بنانے کےلئے کوشاں ہیں۔

Leave a Reply