اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے قائمہ کمیٹی دفاعی پیدوار کو بتا یا کہ وزارت دفاعی پیدوار چھوٹے ہتھیار اور دفاعی سازو سامان موثر طریقے سے عالمی منڈیوں میں فروخت کرنے کے لئے سینٹرل ایکسپورٹ کمپنی بنانے کی تجویز پر کام کر رہی ہے‘موجودہ حکومت کی دفاعی پیدوار کے شعبے میں موثر حکمت عملی کے باعث 3سالوں کے دوران دفاعی …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے قائمہ کمیٹی دفاعی پیدوار کو بتا یا کہ وزارت دفاعی پیدوار چھوٹے ہتھیار اور دفاعی سازو سامان موثر طریقے سے عالمی منڈیوں میں فروخت کرنے کے لئے سینٹرل ایکسپورٹ کمپنی بنانے کی تجویز پر کام کر رہی ہے‘موجودہ حکومت کی دفاعی پیدوار کے شعبے میں موثر حکمت عملی کے باعث 3سالوں کے دوران دفاعی سازو سامان کی برآمدات میں 30 سے 35 فیصد اضافہ ہو چکا ہے‘وزارت دفاع کے ماتحت ادارے ایم وی آر ڈی ای نے 1965ءسے لیکر اب تک تینوں مسلح افواج کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ آپریشن ضرب عضب میں استعمال ہونے والی ہیوی آلات تیار کیے ہیں‘این آر ٹی سی کے تیار کردہ جیمر ملک بھر کی 24 بڑی جیلوں میں نصب کرنے کے آڈر مل چکے ہیں ۔وہ بدھ کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیدوار کے اجلاس کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔








