اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تحفظ پاکستان ایکٹ کو مزید موثر بنانے کے لیے سنجیدہ ہے تاکہ ملک بھر سے دہشت گردی و انتہا پسندی کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جا سکے، جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تحفظ پاکستان ایکٹ کو مزید موثر بنانے کے لیے سنجیدہ ہے تاکہ ملک بھر سے دہشت گردی و انتہا پسندی کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جا سکے، جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک مین امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، جس کی وجہ سے آج ملکی حالات ماضی کی نسبت کافی بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کراچی سمیت فاٹا اوردیگر علاقوں میں لوگ پہلے کی نسبت پر امن زندگی بسر کر رہے ہیں ، حکومت کا تحفظ پاکستان ایکٹ بھی ملکی حالت کو بہتر بناے کے لیے تھا جسے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل تھی جسکے بہتر نتائج بھی حاصل ہوئے ہیں ۔








