وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی و خشحالی کے لیے جمہوریت بہترین راستہ ہے، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی ملک میں جمہوریت اور جمہوری نظام کے لیے کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی و خشحالی کے لیے جمہوریت بہترین راستہ ہے، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی ملک میں جمہوریت اور جمہوری نظام کے لیے کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کچھ جماعتوں کے سربراہان جمہوریت کے خلاف سازشوں میں مگن رہتے ہیں جبکہ ہماری قوم جمہوری نظام کی حامی ہے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی ملک میں جمہوریت اور جمہوری عمل کو مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا فوج کے آنے پر مٹھائیاں تقسیم کرنے کا بیان نامناسب اور غیر سنجیدہ ہے اس لیے انہیں چاہیئے کہ کوئی بھی بیان دینے سے قبل اچھی طرح سوچ لیا کریںکیونکہ بعد میں انکے ترجمان صفائیاں دینے بیٹھ جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply