وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی جنوبی افریقہ میں اپنے ہم منصب سے ملاقات سرمایہ کاری، اقتصادی،دفاعی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال پریٹوریا۔ 16 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اورجنوبی افریقہ تعلقات تیزی سے مستحکم ہو رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعہ کویہاں پریٹوریا میں جنوبی افریقہ …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی جنوبی افریقہ میں اپنے ہم منصب سے ملاقات

مزید خبریں
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی جنوبی افریقہ میں اپنے ہم منصب سے ملاقات
سرمایہ کاری، اقتصادی،دفاعی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال
پریٹوریا۔ 16 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اورجنوبی افریقہ تعلقات تیزی سے مستحکم ہو رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعہ کویہاں پریٹوریا میں جنوبی افریقہ کے اپنے ہم منصب ماپیسا ناکولا سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔دونوں وزراءنے سرمایہ کاری، اقتصادی،دفاعی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر بتا یا گیا کہ پاکستان اورجنوبی افریقہ مشترکہ کمیشن کا نائب وزیر خارجہ سطح کا پانچواں سیشن رواں سال نومبر میں اسلام آباد میں ہو گا۔اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائیگا۔








