وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنو یر حسین سے کوریا کے سفیر کی ملاقات

225

راولپنڈی ۔ 11 مئی (اے پی پی) پاکستان اور کوریا کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ بدھ کو وزارت دفاعی پیداوار راولپنڈی میں وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنو یر حسین سے کوریا کے سفیر سونگ جونگ ہوان نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی پیدوار میں تعاون کے امور زیر بحث آئے ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کوریا کے سفیر کو کامیابی کے ساتھ دور مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور کوریاکے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں ‘پاکستان کوریا کے ساتھ گہرے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور کوریا کی کمپینوں کی طرف سے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔