
اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے رومانیہ کے سفیر نیکلائی گولا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون سمیت دیگر امور زیر غور آئے ۔ ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق منگل کو رومانیہ کے سفیر نیکلائی گولا نے وزارت دفاع راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انھوں نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔