کوئٹہ۔08جولائی(ا ے پی پی) کوئٹہ سے پہلی حج پروازگزشتہ رات 150عازمین حج کو لیکر جدہ روانہ ہوگئی۔ عازمین حج کو وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور رکن صوبائی اسمبلی لالا رشید بلوچ نے رخصت کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری حج آفتاب جہانگیر جنرل منیجر پی آئی اے نوشیروان عادل، ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے کوئٹہ خلیل احمد کھوسہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔اس سال کوئٹہ سے جدہ کے لیے 55پروازوں کے ذریعے 8ہزا ر 2سو عازمین حج کو حجا ز مقدس پہنچایا جائے گا۔عازمین حج میں سرکاری اسکیم کے تحت پانچ ہزار اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت تین ہزار دو سو عازمین حج شامل ہیں۔پرائیویٹ عازمین حج کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ 19جولائی سے شروع ہوگااورکوئٹہ سے پی آئی اے کا حج فلائٹ آپریشن 05اگست تک جاری رہے گا۔