کراچی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا اور یوکرائن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں ۔ معاہدے کے موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بھی موجود تھے ۔ معاہدے کے مطابق یوکرائن الخالد ٹینکوں کے انجن اپ گریڈ کرے گا ۔ یوکرائن 200 الخالد ٹینکوںکے لےے انجن فراہم کرے گا ۔ میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ معاہدے کی وقت پر تکمیل کے لےے پرعزم ہیں ۔ یوکرائن کے تعاون سے الخالد ٹینک ون کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔ 110 الخالد ٹینکوں کے انجن اپ گریڈ کریں گے ۔ پاک فوج جب کہے گی ، اپ گریڈیشن کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔ یوکرائن دنیا کا بہترین ٹینک بنانے والا ملک ہے ۔ دوسری جنگ عظیم میں بھی یوکرائن کے بنے ٹینک استعمال ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ہتھیار یا آلات خریدیں گے تو اس کی ٹیکنالوجی بھی ساتھ آئے گی ۔