وفاقی وزیر دفاعی پیدوارکی میڈیا سے بات چیت

75
ہائر ایجوکیشن کا ترقیاتی بجٹ 91ارب سے بڑھا کر 110 ارب کر دیا ۔ رانا تنویر حسین

پاکستان خود انحصاری کی طرف بڑھ رہا ہے،دفاعی مصنوعات برآمدات 100ملین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہیں،رانا تنویر حسین
آئیڈیاز2016میں بڑی تعداد میں غیرملکی اور پاکستانی کمپنیوں کی شرکت حوصلہ افزا ہے ، پہلے آئیڈیاز کی نسبت یہ نمائش زیادہ کامیاب رہی ہے،وفاقی وزیر دفاعی پیدوارکی میڈیا سے بات چیت
کراچی ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان خود انحصاری کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ہماری دفاعی مصنوعات کی برآمدات 100ملین ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں ۔جب ہماری حکومت آئی تو اس وقت اس کا حجم 25ملین ڈالر تھا ۔آئیڈیاز2016میں بڑی تعداد میں غیرملکی اور پاکستانی کمپنیوں کی شرکت حوصلہ افزا ہے اور پہلے آئیڈیاز کی نسبت یہ نمائش زیادہ کامیاب رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو ایکسپو سینٹر کراچی میں آئیڈیاز 2016کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ آئیڈیاز 2016میں دفاعی مصنوعات بنانے والی مقامی کمپنیوں نے بھی بھرپور شرکت کی ہے اور غیر ملکی وفود نے کمپنیوں کی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جے ایف 17تھنڈر طیارے کارکردگی میں ایف 16طیاروں کے برابر ہیں جبکہ ان کی قیمت بھی ایف 16کے مقابلے میں کم ہے ۔