وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین سے آذربائیجان کے سفیرکی ملاقات

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین سے آذربائیجان کے سفیر داشگن سکارونے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر نے آذربائیجان کی فوج جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر آزر بائیجان کے کردار کو سراہا ۔دونوں ممالک نے دفاعی صنعتی تعاون کے لئے …

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین سے آذربائیجان کے سفیر داشگن سکارونے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر نے آذربائیجان کی فوج جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر آزر بائیجان کے کردار کو سراہا ۔دونوں ممالک نے دفاعی صنعتی تعاون کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا اور اس حوالے سے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔آذربائیجان کے سفیر نے اس موقع پر بتا یا کہ آذربائیجان دفاعی صنعتی تعاون کی ترقی کے لئے مواقع تلاش کر رہا ہے ۔انہوں نے مقبوضہ کے حالیہ منظر نامے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا اور بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ‘جبر اور بربریت کی مذمت کی ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کوسراہا اور مسقتبل میں اسے مزید بڑھانے پر زور دیا ۔

Leave a Reply