وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی سیالکوٹ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکبادو

سیالکوٹ۔15 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع ، پانی و برقیات خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ پریس کلب کے الیکشن میںکامیاب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے عہدہ سے انصاف کریں گے اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ہاو¿س سیالکوٹ میں نومنتخب چیئرمین سیالکوٹ پریس کلب سیالکوٹ انور حسین باجوہ،جنرل سیکرٹری چودھری رشید، وائس چیئرمین عمران صادق کاظمی، سینئر صحافی رشید احمد سندھو،عبدالشکور مرزا، خواجہ ریحان نسیم اور عمر اعجاز سے ملاقات کے دوران کیا ۔