گوجرانوالہ۔24ستمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ محمد شہباز شریف کی خصوصی توجہ کی بدولت گوجرانوالہ میں انفراسٹرکچر ،تعلیم و صحت کے شعبوں میں نمایاں تبدیلی آچکی ہے،سچی نیت والی قیادت کی سخت محنت کی وجہ سے شہر کی پسماندگی کی جگہ اب ترقی نے لے لی ہے ، ملک کاپانچوں بڑا شہر ہونے کی وجہ سے سالڈ ویسٹ اور واسا سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے مستقل محنت درکار ہے ، حکومت عوام کو یہ احساس دلانا چاہتی ہے کہ ترقی چل کر انکی دہلیز پر آرہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈپٹی کمشنر عامر جان ، میئر کارپوریشن شیخ ثروت اکرام ،اراکین اسمبلی عبدالرﺅف مغل ،توفیق بٹ ، سرکاری افسران بھی اس موقع پر موجود تھے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70927