
اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ترکش بری فوج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی نے منگل کو یہاں ملاقات کی ہے ۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی اور بردرانہ تعلقات کو سراہا ۔ملاقات کے دوران دفاع کے شعبے میںتعاون مزید بڑھانے‘باہمی دلچسپی ‘انتہا پسندی، دہشت گردی اور سرحد پار پناہ گزینوں کی واپسی سمیت دیگر امورزیر غور آئے ۔دونوں ممالک نے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ضرب عضب اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تیار کیے گئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہ کیا ۔انہوں نے تربیت کے لئے ٹرینٹر 37ائیر کرافٹ مفت فراہم کرنے پر ترکی حکومت سے اظہار تشکر کیا ۔انہوں نے ترکی کو پیشکیش کی کہ سپر مشاق طیارے ترکی کو فروخت کیے جاسکتے ہیں ۔