سیالکوٹ۔16 اپریل(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع ،پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کا قیام شہر اقبال کے باسیوں کا دیرینہ خواب تھا ،جواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جنرل(ر) ڈاکٹر محمد اسلم ، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرحت سلیمی ، اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ ، چودھری محمد اکرام، چودھری طارق سبحانی، رانا لیاقت ، محسن اشرف، چودھری ارشد وڑائچ، کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر) محمد آصف، ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل اورپرنسپل ڈاکٹر ظفر چودھری کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات بھی مو جو د تھیں۔