اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ترکمانستان کے وزیردفاع و قومی سلامتی بردیف یلم یگمیروچ کی قیادت میں اعلی سطحی دفاعی وفد نے جمعرات کو وزارت دفاع میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے ترکمانستان کے وفد کا خیر مقدم کیا اور آزادی کے 25سال مکمل ہونے پرترکمانستان کے دفاعی وفد اور ترکمانستان کے عوام کو مبارکباد دی ۔وفاقی وزیر …
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ترکمانستان کے وزیردفاع کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ترکمانستان کے وزیردفاع و قومی سلامتی بردیف یلم یگمیروچ کی قیادت میں اعلی سطحی دفاعی وفد نے جمعرات کو وزارت دفاع میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے ترکمانستان کے وفد کا خیر مقدم کیا اور آزادی کے 25سال مکمل ہونے پرترکمانستان کے دفاعی وفد اور ترکمانستان کے عوام کو مبارکباد دی ۔وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے ترکماستان کے ساتھ گہرے مراسم ہیں اور مستقبل میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ترکمانستان کے وزیر دفاع و قومی سلامتی بردیف یلم یگمیروچ نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان نے اپنی حدود میں اس منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکمانستان بے پناہ وسائل سے مالا مال ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ ملکر ان وسائل سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترکمانستان ‘افغانستا ن کے راستے پاکستان میں ریل لائن ‘روڈ نیٹ ورک اور بجلی فراہمی کے منصوبوں شروع کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔انہوں نے افغانستان کے اندورنی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت اور عوام کو ان مسائل سے نمٹنے کے لئے ترکمانستان ہر ممکن تعاون فراہم کرسکتا ہے ۔








