وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے مالدیپ کے وزیر دفاع وقومی سلامتی آدم شریف عمر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال راولپنڈی ۔ 24 مئی (اے پی پی) مالدیپ کے وزیر دفاع وقومی سلامتی آدم شریف عمر نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ خواجہ محمد آصف نے معزز مہمان کوپاکستان آمد پرخوش آمدید کہا۔مالدیپ کی سارک ممالک میں اہمیت اورعلاقائی وعالمی تناظر میں مالدیپ کے …
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے مالدیپ کے وزیر دفاع وقومی سلامتی آدم شریف عمر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے مالدیپ کے وزیر دفاع وقومی سلامتی آدم شریف عمر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
راولپنڈی ۔ 24 مئی (اے پی پی) مالدیپ کے وزیر دفاع وقومی سلامتی آدم شریف عمر نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ خواجہ محمد آصف نے معزز مہمان کوپاکستان آمد پرخوش آمدید کہا۔مالدیپ کی سارک ممالک میں اہمیت اورعلاقائی وعالمی تناظر میں مالدیپ کے کردارپرروشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دوطرفہ رشتے ایک مذہب،ثقافت اور ایک دوسرے کی خودمختاری کے احترام پرمبنی ہیں۔اس موقع پر آدم شریف عمر نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد باہمی اعتماد پر ہے ،کئی علاقائی وبین الاقوامی معاملات پر یکساں موقف ہے۔








