22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا نالہ ایک کا دورہ، نکاسی...

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا نالہ ایک کا دورہ، نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔27اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بدھ کے روز نالہ ایک کا دورہ کیا اور شہر میں حالیہ شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کا بھی جائزہ لیا۔وزیر دفاع نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے عمل کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے درمیان موجود ہیں اورشہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں