وفاقی وزیر دفاع سے نائیجریا اور مصر کے دفاعی امور کے وزراءکی ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے نائیجریا اور مصر کے دفاعی امور کے وزراءنے اعلی سطحی دفاعی وفود کے ہمراہ ملاقات کی ۔ترجمان کے مطابق منگل کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے نائیجریا کے وزیر دفاع منصور محمد دان علی نے دفاعی شعبے کے حکام کے ہمراہ کراچی میں ملاقات کی ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان خطے میں …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے نائیجریا اور مصر کے دفاعی امور کے وزراءنے اعلی سطحی دفاعی وفود کے ہمراہ ملاقات کی ۔ترجمان کے مطابق منگل کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے نائیجریا کے وزیر دفاع منصور محمد دان علی نے دفاعی شعبے کے حکام کے ہمراہ کراچی میں ملاقات کی ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان خطے میں نائیجریا کو اپنا قریبی اور دوست ملک سمجھتا ہے اور باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نائیجریا کے ساتھ بامعنی دفاعی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ باہمی دلچسپی کے امور کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر کے بامعنی تعاون کو یقینی بنایا جائے ۔دونوں ممالک نے دونوں ممالک کے مابین اعلی سطحی دفاعی اور فوجی وفود کے تبادلے پر زور دیا ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے نائیجریا کی پاکستان نیوی کی امن مشقوں میں حصہ لینے کو سراہا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply