وفاقی وزیر دفاع ‘پانی و بجلی خواجہ آصف سے ترکمانستان کے سفیر اتاعد جان کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع ‘پانی و بجلی خواجہ آصف سے ترکمانستان کے سفیر اتاعد جان نے ملاقات کی ۔ترجمان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ترکمانستان کے سفیر کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہیں ‘ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ‘توانائی‘تجارت اور دفاع کے امور پر غور کیا گیا …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع ‘پانی و بجلی خواجہ آصف سے ترکمانستان کے سفیر اتاعد جان نے ملاقات کی ۔ترجمان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ترکمانستان کے سفیر کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہیں ‘ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ‘توانائی‘تجارت اور دفاع کے امور پر غور کیا گیا ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ برادر ملک ترکمانستان سے گہرے تعلقات ہیں اور امید ظاہر کی کہ مختلف شعبوں بشمول دفاع ‘توانائی اور دیگر شعبوں میں مزید تعاون سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔

Leave a Reply