وفاقی وزیر رانا تنویر حسین بائیو ماس گیسیفیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

150

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ملک کو توانائی پیدا کرنے میں خود کفیل بنانا ہماری حکومت کاعزم ہے، اس سلسلے میں تمام تعلیمی ریسرچ کرنے والے اداروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، توانائی کے متبادل ذرائع کو بروئے کار لا کر بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے، توانائی سیکٹر کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے ہمیں اپنے زہین انسانی وسائل پر انحصار کرنیکی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نسٹ میں یونیڈو کے تعاون سے بائیو ماس گیسیفیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلق پہلی بین الاقوامی کانفرنس اور ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔