وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے جنوبی افریقہ کے نائب وزیر دفاع اور نائیجریا کے وزیر دفاع کی ملاقاتیں

184

کراچی ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے جنوبی افریقہ کے نائب وزیر دفاع ایمانویل ریماٹونا نے ایکسپو سینٹر کراچی میں ملاقات کی ۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کے ساﺅتھ افریقہ کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں ‘انہوں نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ساﺅتھ افریقہ کے درمیان فوجی تعلقات بڑھنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتیں ملکر مشترکہ منصوبہ جات پر بھی کام کرسکتی ہیں ۔