
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے قطر کے وزیر مملکت دفاعی امور ڈاکٹر خالد بن محمد کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ملاقات کی۔ قطر کا اعلیٰ سطحی دفاعی وفد وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے دفتر پہنچے تو انہوں نے وفد کا خیر مقدم کیا اور اس موقع پر پاکستان قطر کے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا ۔وفاقی وزیر نے قطر کے وفد کے ساتھ سابق امیر قطر شیخ خلیفہ بن عماد التھانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر خالد بن محمد نے امیر قطر کے ویژن کے مطابق پاکستان کے ساتھ دفاع کے ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ۔