37.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومضلعی خبریںوفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا شیخوپورہ میں پہلے ماڈل...

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا شیخوپورہ میں پہلے ماڈل پولیس خدمت مرکز کا افتتاح

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 18 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے شیخوپورہ میں پہلے ماڈل پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ کے ہمراہ خدمت مرکز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر آر پی او اطہر اسماعیل نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے بتایا کہ اس خدمت مرکز میں شہریوں کو 14 سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹ، گمشدگی دستاویزات، ایف آئی آر کی کاپی سیمت دیگر سہولیات شامل ہے، اس خدمت مرکز میں عام شہری با آسانی ان سہولتوں سے مستفید ہونگے۔

- Advertisement -

اس موقع پر وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کو دنیا بھر میں کیس سٹڈی کے طور پر دیکھا جا رہاہے ،ساری دنیا افواج پاکستان پر فخر کررہی ہے ،انہون نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواج کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے ملک دشمن ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598322

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں