وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا فیاپ کے کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب

113
APP08-16 ISLAMABAD: May 16 - Federal Minister for Science and Technology and Defence Production Rana Tanveer Hussain addressing during the 4th Convention Federation of Engineering Institutions of Asia and the Pacific (FEIAP). APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنا لوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جدید دنیا میں سائنس اور ٹیکنالوجی ترقی کیلئے بنیادی زریں اصول ہےں، کسی بھی قوم کےلئے معاشی ترقی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کےلئے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنا ناگزیز ہے، موجودہ دور میں انجینئرنگ کی ایجادات نے زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے اور زندگی کو سہل بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف انجینئرنگ انسٹیٹیوشنز آف ایشیاءاینڈ پیسیفک (فیاپ) کے اسلام آباد میں منعقدہ چوتھے کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن کا انعقاد پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور نسٹ کے تعاون سے کیا جس میں فیاپ کے 14 ممبر ممالک سے آئے 40 نمائندگان، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے گورننگ باڈی ممبران اور پاکستان بھر سے انجینئرنگ کی تعلیم سے وابستہ ماہرین، اساتذہ، سکالرز اور پروفیشنل انجینئرز نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اغراض و مقاصد فیاپ کے وژن اور منشورسے مکمل ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک بھر میں انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے شعبوں کو مربوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔