وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا رانا تنویر حسین نے ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی اچھی کارکردگی کے باعث پاکستان کی دفاعی پیداواری سازو سامان کے بارے میں دنیا کو آگاہی ہوئی ہے ۔وہ پیر کو وزارت دفاعی پیداوار میں ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن میجر جنرل …

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا رانا تنویر حسین نے ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی اچھی کارکردگی کے باعث پاکستان کی دفاعی پیداواری سازو سامان کے بارے میں دنیا کو آگاہی ہوئی ہے ۔وہ پیر کو وزارت دفاعی پیداوار میں ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن میجر جنرل آغا محمد اکرم کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں گفتگو کر رہے تھے۔ ڈی جی ڈی ای پی او نے اپنے ادارے کی مالی سال 2015-16کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ڈی ای پی او کی جانب سے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014کے کامیابی کے بعد باقاعدہ ڈپو میں ڈسپلے سینٹر کا افتتاح کیا گیا ‘ڈپو کی جانب سے اسلام آباد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کامیاب سیمنارز کا انعقاد کیا گیا ۔وفاقی وزیر کو رواں ماہ 22تا 25نومبر کو کراچی میں ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016کی تیاریوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

Leave a Reply