21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتازہ ترینوفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس...

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ، یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش، ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور نجکاری کے ممکنہ آپشنز پر غور کیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداواررانا تنویر حسین کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش، ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور نجکاری کے ممکنہ آپشنز پر غور کیا گیا، اجلاس میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ خواجہ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران گزشتہ 2 سے 3 سال کے باقی ماندہ آڈٹ کو مکمل کرنے بارے تبادلہ خیال اور وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2025 کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، کمیٹی نے وزیراعظم کی خواہش کے مطابق بھرپور تشہیری مہم چلانے پر زور دیا۔

- Advertisement -

کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے سبسڈی شدہ اشیا کی فراہمی کی تجویز پیش کی اور رمضان پیکیج کے حوالے سے صوبوں سے بھی معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ مزید برآں، گزشتہ سال کے رمضان پیکیج کو مزید بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا.

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553746

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں