32.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو...

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ اعزاز مادرِ وطن کی عظیم خدمت کا اعتراف ہے ۔منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرأت مندانہ قیادت کا ثبوت ہے ،قوم نے اپنے محسن کو اعلیٰ ترین اعزاز دے کر مثالی روایت قائم کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترقی ان فوجی جوانوں کی ہے جنہوں نے دشمن کی سازشیں خاک میں ملا دیں ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ قومی غیرت، قیادت اور قربانی کی علامت ہے ،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت دشمن کیلئے پیغام ہے، پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ترقی دنیا کیلئے سبق ہے کہ قومیں اپنے ہیروز کو کیسے سراہتی ہیں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس وقار سے وطن کا دفاع کیا آج وہی ان کے وقار کی دلیل ہے،ہم نے آج ثابت کر دیا کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599458

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں