اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نےملک میں تیز رفتار اقتصادی ترقی حاصل کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
جمعرات کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ پوائنٹس کا اہم سنگ میل عبور کرلیاہے،اقتصادی کامیابی وزیراعظم کی انتھک محنت اور حکومت کی اچھی معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ اب ملک تمام اقتصادی شعبوں میں تیز رفتار معاشی ترقی حاصل کرے گا، تمام معاشی انڈیکٹرس میں مثبت رجحان ہے۔