وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی میڈیا سے گفتگو

134
APP30-24 LAHORE: September 24 - Federal Minister for Defence Production Rana Tanvir Hussain addressing to the launching ceremony of Sky Led. APP photo by Tabasam Naveed

لاہور۔24ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ‘بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہندوستان کی اتنی جرات نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ بھی اٹھا کر دیکھے مسلح افواج وطن عزیز کا دفاع بھرپور طریقے سے کرنا جانتی ہےں اورپوری قوم مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ۔ وہ ہفتہ کے روز یہاں سکائی ایل ای ڈی پرائیویٹ لمیٹڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر سکائی ایل ای ڈی کے عہدیداران سمیت دیگر بھی موجود تھے۔