وفاقی وزیر رانا تنویر حسین یوکرائن پہنچ گئے

126

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بین الاقوامی نمائش میں شرکت کےلئے سرکاری دورہ پر یوکرائن پہنچ گئے۔ ترجمان کے مطابق یوکرائن میں ہتھیار اور سلامتی 2016ءکے عنوان سے بین الاقوامی نمائش اور سمینار کا آغاز پیر کو ہو گیا ہے جو 14 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا لیفٹیننٹ جنرل سید واجد حسین بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہیں۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کو یوکرائن کے ہم منصب نے اس نمائش کےلئے مدعو کیا تھا۔