اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پبلک افیئر یونٹ (پی اے یو) رانا مبشر اقبال نے پاکستانی عوام کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی ترقی کے حصول کے لیے اتحاد اور اجتماعی کوششوں پر زور دیا ہے ۔اپنے خصوصی عید پیغام میں وفاقی وزیر نے محبت، قربانی اور قومی یکجہتی کے جذبے پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان کی خودمختاری ، تحفظ وہم آہنگی، خوشحالی اور مضبوطی کے مستقبل کے لیے دعا بھی کی۔رانا مبشر اقبال نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کے خلاف حالیہ "عظیم فتح” کو سراہتے ہوئے مسلح افواج کی بہادری اور وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔وفاقی وزیر نے عوام کی خدمت اور پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔