وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور عبدالقادر بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

201

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہاے کہ پاکستان کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈ پروگرام کے تحت امداد روکنا امریکہ کے حق میں اچھا نہیں ہو گا، سی پیک کے تحت 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور معیشت ترقی کر ے گی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرمیڈیاسے بات چیت کے دوران انہوںنے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اتحادی ہے ،ہماری سر زمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی بلکہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب عضب سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔