وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا کیر ج فیکٹر ی اسلام آباد کا دورہ،لوکو مو ٹواور کیرج فیکٹر ی کو کمپنیز بنانے کا فیصلہ

248

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کیر ج فیکٹر ی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر کو کیر ج فیکٹر ی کے مختلف شعبہ جات اور امور پر بریفنگ دی گئی۔ 184 نیو چائینز کو چز کیر ج فیکٹری اسلام آباد میں تیار کی جائیں گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے فیکٹری میں کا م کر نے والے ریلوے ملازمین کے مسائل پر بات چیت کی اور ان کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ لوکو مو ٹو فیکٹر ی اور کیرج فیکٹر ی کو کمپنیز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کیر ج فیکٹری پر ائیویٹ اور پبلک سیکٹر میں کاروبار کے مواقع تلاش کرے۔