لاہور۔20ستمبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بڑے شہروں کے ریلوے اسٹیشنوں کی اَپ گریڈیشن ، چھوٹے شہروں کے ریلوے اسٹیشنوں کے ساتھ پارک اور شاپس بنانے کے حوالے سے سروے کرنے کی ہداےت کر دی۔ وہ ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہورمیں لاہور۔ نارووال سیکشن پر واقع بدوملہی ریلوے سٹیشن کے باہرپارک، شاپس اور لیول کراسنگ بنائے جانے کی تجویز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر …
وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس

مزید خبریں
لاہور۔20ستمبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بڑے شہروں کے ریلوے اسٹیشنوں کی اَپ گریڈیشن ، چھوٹے شہروں کے ریلوے اسٹیشنوں کے ساتھ پارک اور شاپس بنانے کے حوالے سے سروے کرنے کی ہداےت کر دی۔ وہ ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہورمیں لاہور۔ نارووال سیکشن پر واقع بدوملہی ریلوے سٹیشن کے باہرپارک، شاپس اور لیول کراسنگ بنائے جانے کی تجویز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام کو جلد اور براہِ راست فائدہ پہنچانے ایسے شارٹ ٹرم منصوبے تیار کئے جائیں جن سے ریلوے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوسکے۔ اُنہوں نے ایل ڈی اے حکام کو ریلوے کی حدود پر واقع گورومانگٹ کے نزدیک انڈر پاس کی تعمیر کے لیے پلان ریلوے حکام سے منظور کرواکر اُس پر کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔








