اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرین سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریک کی خطرناک حد تک نزدیک تجاوزات والی جگہوں کو ہنگامی بنیادوں پر خالی کرایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ٹرین ڈرائیورز کے فزیکل ٹیسٹ …
وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرین سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریک کی خطرناک حد تک نزدیک تجاوزات والی جگہوں کو ہنگامی بنیادوں پر خالی کرایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ٹرین ڈرائیورز کے فزیکل ٹیسٹ کیلئے کم از کم میعاد تین سال سے کم کرکے ایک سال کی جائے اور اس سلسلہ میں قوانین میں ضروری ترامیم فوراً کی جائیں۔ ڈرائیورز کے فزیکل اور نفسیاتی ٹیسٹس کیلئے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو متعین کیا جائے کیونکہ انسانی جانوں کی حفاظت ہماری اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ اجلاس میں آوٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں کے حوالہ سے اب تک کی ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور مزید آوٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں کےلئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں کوہاٹ اور راولپنڈی کے مابین ٹرین چلانے کے حوالہ سے ٹریک کی اپ گریڈیشن اورضروری مینٹیننس سے متعلق ایک جامع منصوبہ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔








