وفاقی وزیر ریلویز کی ٹرین کوچز میں آتش زدگی سے بچاﺅ کیلئے فائیرفائیٹنگ کی بہترین ٹیکنالوجی اور کیمیکلز کے حصول کی ہدایت

107

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ٹرین کوچز میں آتش زدگی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے حکام کو فائیرفائیٹنگ کیلئے بہترین ٹیکنالوجی اور کیمیکلز کے حصول کی ہدایت کی ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں منعقد ایک اعلی سطح کے اجلاس میں انہوں کے کہا کہ پاکستان ریلویز اس سلسلے میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی مہارت سے بھی مدد حاصل کرے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ڈی جی ریسکیو ڈاکٹررضوان نصیر سے بھی رابطہ کیا اور آئی جی پاکستان ریلویز پولیس منیر احمدچشتی کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی کمیٹی بھی قائم کی جس میں ڈی آئی جی ریلویز شارق جمال، ایڈیشنل جنرل منیجرمکینکل انصر بلا، سی ایم ای لوکو عدنان شافع بھی شامل ہیں۔