اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلویز سے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی نے وزارت ریلوے میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور ریلوے پراجیکٹس کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کاخواہاں ہے۔
دونوں ملکو ں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتر ہو ر ہے ہیں ۔ایران کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی دوستی لازوال ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اخوت اور محبت کے رشتہ بہت مضبوط ہیں۔ پاکستان میں کاروبار کے لئے ماحول انتہائی خوشگوار ہے ۔
جس سےایرانی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔ملاقات میں چئیر مین ریلوے حبیب الرحمٰن گیلانی۔ ڈی جی پلا ننگ ودیگربھی موجود تھے۔