20.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے پادری سرفراز سائمن کی ملاقات،امن و...

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے پادری سرفراز سائمن کی ملاقات،امن و بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے پادری سرفراز سائمن نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پادری سرفراز سائمن نے محمد حنیف عباسی کو وزارت ریلوے کا چارج سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وفاقی وزیرحنیف عباسی نے پادری سرفراز سائمن کو سینٹ جوزف ہاسپیس کے ذریعے کمیونٹی کی خدمت کرنے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے اسلام اور عیسائیت کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی اور ہمدردی، امن اور احترام جیسی مشترکہ اقدار پر زور دیا۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی بات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک مضبوط اور پرامن معاشرے کی تعمیر کے لئے اس کی بنیاد ضروری ہے۔

- Advertisement -

وزیر ریلوے حنیف عباسی اورپادری سرفراز سائمن نے انسانیت اور پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دعا کی اور تمام کمیونٹیوں میں امن، خوشحالی اور یکجہتی کے لئے نیک تمنائو ں کا اظہار کیا۔یہ ملاقات ایک تعمیری تبادلہ خیال کا موقع ثابت ہوئی جس کا مقصد پاکستان میں مختلف مذہبی کمیونٹیز کے درمیان اتحاد و تعاون کے رشتہ کو مزید مضبوط کرنا اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574787

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں