اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملکوال براستہ پنڈ دانخان کے درمیان شٹل ٹرین سروس جمعہ 30 دسمبر 2022 کو بر سوں بعد اپنے سفر کا آغاز کر ے گی۔ شٹل ٹرین اکانومی کلاس کی چار بو گیوں پر مشتمل ہے اورروزانہ 3 چکر لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے بجلی اور فیول کی بچت کا جامع منصوبہ مرتب کر ے ۔
گرین لائن سروس تمام تر سہو لیات کے ساتھ جنوری 2023 میں چلا نے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ٹریک مشیننز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ بحالی کے لئے حکمت عملی جلد وضع کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے الیکٹرک آرک فرنس تنصیب کا کام فر وری تک مکمل کر نے کی ہدایات جاری کیں۔ ریلوے پلیٹ فارمز، ٹرینوں پر برا نڈنگ کے مختلف آپشنز پر غوروخوض کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ برانڈنگ کے حوالے سے ریو نیو ماڈل جلد پیش کیا جائے۔