وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے چوہدری عبدالغفور کی ملاقات

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی)پاکستان ریلویز اور پی ٹی ڈی سی نے ملک میں سیاحت کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے‘پاکستان بھر میں جہاں بھی ریلوے کی سروس ہے، وہاں سیاحتی سہولیات قائم کی جائیں گی‘25دسمبر 2016 کو آزادی ٹرین کی طرز پر راولپنڈی سے کراچی کیلئے سیاحتی ٹرین چلائی جائے کی جس کا نا م "سدا سلامت پاکستان"تجویز کیا گیا ہے۔پیر کو …

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی)پاکستان ریلویز اور پی ٹی ڈی سی نے ملک میں سیاحت کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے‘پاکستان بھر میں جہاں بھی ریلوے کی سروس ہے، وہاں سیاحتی سہولیات قائم کی جائیں گی‘25دسمبر 2016 کو آزادی ٹرین کی طرز پر راولپنڈی سے کراچی کیلئے سیاحتی ٹرین چلائی جائے کی جس کا نا م "سدا سلامت پاکستان”تجویز کیا گیا ہے۔پیر کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ایم ٹی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور نے ملاقات کی ۔ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری غفور نے کہا کہ دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں کیونکہ سیاحت اور ماس ٹرانزٹ کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے۔ پاکستان میں ریلوے کو سفر کا ایک محفوظ، کم خرچ اور قابل اعتبار ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اس ضمن میں دونوں محکموں کے درمیان تعاون بے حد ضروری ہے تاکہ دونوں ادارے ملک میں سیاحت کی سہولیات بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

Leave a Reply