وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا اسد علیم شاہ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگی امیدوار پر قاتلانہ حملہ اور مسلم لیگی کارکنوں کی شہاد ت المیہ ہے، آزاد کشمیر انتظامیہ واقعہ کی میرٹ پر غیر جانبدارانہ انکوائری کروائے، ہمیں ڈرانے یا دھمکانے کی کوشش نہ کی جائے، تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو معلوم ہونا چاہئے …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگی امیدوار پر قاتلانہ حملہ اور مسلم لیگی کارکنوں کی شہاد ت المیہ ہے، آزاد کشمیر انتظامیہ واقعہ کی میرٹ پر غیر جانبدارانہ انکوائری کروائے، ہمیں ڈرانے یا دھمکانے کی کوشش نہ کی جائے، تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو معلوم ہونا چاہئے کہ آزاد کشمیر ایک حساس خطہ ہے، تحریک آزاد ی کشمیر کے بیس کیمپ سے تقسیم در تقسیم کا پیغام نہیں جانا چاہئے۔ یہاں سیاسی جماعتیں ووٹ کے حصول کیلئے ایک دوسرے کو نوچنے سے دریغ کریں، پانامہ پیپرز کے نام پر چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہراہ دستور پر دھرنے اور قبریں کھود کر ملک کو صرف نقصان ہی پہنچایا جا سکتا ہے، آزاد کشمیر کی عوام نے ووٹ کی پرچی سے فیصلہ کرنا ہے۔ 21جولائی کو جوق در جوق گھروں سے نکلیںاور پاکستان اور گلگت کے عوام کی طرح شیر کے نشان پر مہر لگا کر دھرنے اور روڈ شو کرنے والوں کو یہ پیغام دیں کہ عوام محمد نواز شریف کے ویژن کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply