وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا جاوید ہاشمی کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

73
APP50-03 ISLAMABAD: December 03 – Federal Minister for Railways Khawaja Saad Rafique addressing during book launching ceremony of book “Zinda Tareekh” written by Makhdoom Javed Hashmi. APP photo by Irshad Sheikh

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جمہوریت کو چلنے دینا چاہیے، قیادت کا فیصلہ عوام کے پاس ہونا چاہیے، مصنوعی سیاسی جماعتیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتیں، محمد نواز شریف کو ووٹ کی طاقت سے پارٹی کا قائد بنایا ہے، مخدوم جاوید ہاشمی جیسے لوگ سیاسی جماعتوں کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں مقامی ہوٹل میں ادبی و ثقافتی تنظیم ”آئینہ“ کے زیر اہتمام بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔