وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا نواب شاہ میں سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریک کا معائنہ

58

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نواب شاہ میں سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریک کا معائنہ کیا۔ریلوے، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پانی کے انخلا کے لیے ضلعی انتظامیہ، رینجرز اور پاک فوج کی مدد سے مشترکہ پلان بنایا جائے گا،کم سے کم وقت میں ٹریک اور علاقے سے پانی کے انخلا کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ جلد سے جلد ریلوے ٹریک بحال ہو سکے۔