
کراچی ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تبدیلی دھرنوں سے نہیں بلکہ ووٹ کے ذریعے آئے گی، عمران خان 2018ءکے انتخابات کی تیاری کریں، اسلام آباد دھرنا سازش تھا شہروں کی لاک داﺅن کی سیاست کرنے والے سمجھ لیں اگر وہ بعض نہ آئے تو ان کی سیاست شٹ ڈاﺅن ہوجائے گی، ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کرنے والوں نے جرات کا مظاہرہ کیا، بلاول بھٹو عمران خان بننے کی کوشش نہ کریں اس سے ان کی سیاست کو نقصان ہو گا، ریلوے کا خسارہ کم سے کم تر ہوتا جارہا ہے بہت جلد ہم اپنے ریونیو ٹارگٹ تک پہنچ جائیں گے، لانڈھی ٹرین حادثے میں دہشت گردی کے امکان کو مسترد کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریلوے حکام کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماءبھی موجود تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گذشتہ روز لانڈھی ٹرین حادثہ میں 22 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کافی لوگ زخمی ہوئے، میں اس سلسلے میں کراچی آیا ہوں اور میں نے تمام متعلقہ لوگوں سے ملاقاتیں کیں