وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلا س ،ایم ایل ون پراجیکٹ اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

339
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق
سبی ہرنائی ریلوے ٹریک مکمل ، 17سال بعد ٹر ین سروس کا آغاز ہو گیا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں ایم ایل ون پراجیکٹ کی تازہ صورتحال اور ریلوے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔ انہوں نے رولنگ اسٹاک اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے منصوبوں پر گائیڈ لائنز دیں اورگوادر میں ریلوے کی انوسٹمنٹ، بسیما سے گوادر تک ریل لنک اور گوادر میں ریلوے اسٹیشن اور ریلوے ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پراجیکٹ ریلوے کی لائف لائن ہے،پچھلے چار سال میں اہم منصوبہ پر کوئی کام نہیں ہو سکاجہاں ہم کام چھوڑ کر گئے تھے اس کے بعد اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی بلکہ ہمارا بنایا گیا سپیشل یونٹ بھی توڑ دیا گیا۔ سپیشل پرپز وہیکل کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور موجودہ حالات میں ریلوے انتظامیہ اپنی ترجیحات کا دوبارہ تعین کرے تا کہ اس ضمن میں چین سے بات کی جا سکے۔

رابطہ ایپلیکیشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے حکام کو ہدایت کی کہ اس کے تمام قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لے کر کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے۔ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ کے دوران وزیر ریلوے نے تاکید کی کہ اتنی لمبی وش لسٹ نہ بنائیں جو قابلِ عمل نہ ہو۔ صرف وہ منصوبے بنائے جائیں جن کی تکمیل ممکن ہو۔