وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کسی ایک کے ٹی او آرز نہیں چلیں گے‘ متفقہ ٹی او آرز کےلئے ہم اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں‘ وزیراعظم نواز شریف ہر سال اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کراتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کسی ایک کے ٹی او آرز نہیں چلیں گے‘ متفقہ ٹی او آرز کےلئے ہم اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں‘ وزیراعظم نواز شریف ہر سال اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کراتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں چین‘ روس اور پاکستان کی قیادت کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی کھیل ہے جس کا مقصد اقتصادی راہداری کو روکنا ہے۔ اس معاملے میں اپوزیشن نے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ایک حصے نے پورے ملک میں دھول اڑا کر اور وزیراعظم کا میڈیا ٹرائل کرکے اپنی سیاست چمکائی۔

مزید خبریں

Leave a Reply