وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

73

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی خواہش ہے کہ محمد نواز شریف ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ رہیں۔ محمد نواز شریف کے لیے وزیراعظم بننا کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ان کے لیے ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی سمیت عوام اور منتخب پارلیمان کی حکمرانی زیادہ اہم ہے۔ محمد نواز شریف آئندہ وزیراعظم بنیں یا نہ بنیں لیکن ہمارا جو نظریہ اور مقصد ہے ہم اس کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔