اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف سے استعفے مانگنے والوں کو سپریم کورٹ سے منہ کی کھانا پڑی ہے‘ پاکستان پیپلز پارٹی تو سپریم کورٹ کے اس سارے عمل کا حصہ ہی نہیں بنی، وہ لوگ جو سپریم کورٹ کے اس سارے عمل کو مانتے ہی نہیں ان کے کہنے پر وزیراعظم محمد نواز شریف استعفا کیوں دیں۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کے پانچوں معزز ججز صاحبان کے دستخط اس فیصلے پر موجود ہیں۔